پنجی،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سلگاؤنکر اور اسپورٹ کلب دی گوا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن(اے آئی ایف ایف) کے تنظیم نو کی تجاویز کے خلاف آئی لیگ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کیلئے اے آئی ایف ایف کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں۔کلبوں کے مالکان کی اے آئی ایف ایف کے سیکرٹری جنرل کشال داس، آئی لیگ کے چیف ایگزیکٹو سندو دھر اور ای ایم جی-ریلائنس چراغ تننا کے درمیان ہوئی میٹنگ میں ان تین مطالبات کو پیش کیا گیا۔سلگاؤنکر کے مالک شوانند سلاگواکر اور اسپورٹس کلب دی گوا کے پیٹر واز نے گزشتہ ہفتے آئی لیگ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان دونوں نے تین اصولوں کے ساتھ مشترکہ بیان پیش کیا ہے۔یہ تین مطالبات اس طرح ہیں، آئی لیگ میں ٹیموں(کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیمیں سب سے اعلی لیگ کا حصہ ہیں)کو دوسرے ٹائیر لیگ میں ریلیگیٹ نہیں کرنا، موجودہ آئی لیگ کلبوں کیلئے کوئی بولی لگانے کا عمل نہیں اور فرنچائزز کی کوئی فیس نہیں ، آپریشن کے سارے مسئلے خاص طور پر اے آئی ایف ایف کے ہی ہونے چاہئے۔داس نے کہا کہ وہ اے آئی ایف ایف کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی اور ان کے انتظام شریک ای ایم جی-ریلائنس سے بات چیت کرکے 31جولائی کو یا اس سے پہلے حتمی پیشکش پیش کریں گے۔سلگاؤنکر اوراسپورٹس کلب دی گوا نے کہا کہ ان کا آئی لیگ سے ہٹنے کا فیصلہ اس وقت تک قائم رہے گا جب تک تحریک میں ان تین مطالبات کو مان نہیں لیا جاتا۔